1
/
of
1
Sknatural
MAAZ THADIL | 900ml | معاذ تھادل
MAAZ THADIL | 900ml | معاذ تھادل
Regular price
Rs.600.00 PKR
Regular price
Sale price
Rs.600.00 PKR
Quantity
Couldn't load pickup availability
\n
\n
\n
\nMaaz Thadil, also known as Thardil, is a traditional herbal syrup that is widely used in South Asian and Middle Eastern cultures for its cooling properties. It is made from a blend of natural herbs, including fennel, rose petals, poppy seeds, and other cooling agents.
\n
\nThe syrup is typically consumed during the hot summer months to provide relief from the heat and to help regulate body temperature. It is believed to have a cooling effect on the body and is often used to relieve symptoms of heatstroke, dehydration, and other heat-related illnesses.
\n
\nMaaz Thadil is typically taken orally, either alone or mixed with water or other liquids. It is recommended to take it as directed by a healthcare professional or as per the instructions on the product label. While it is generally considered safe, it is important to consult with a healthcare professional before taking it, particularly if you have any underlying health conditions or are taking medications.
\n
\nWhile it is generally considered safe, it is important to consult with a healthcare professional before taking it.
\n
\nمعروف سندھی مشروب تھادل گرمی کا دشمن – پنجند۔کوم
\n
\n
\n
\n
\n
\nسندھ کے اکثر دیہات و قصبوں اور شہروں میں سخت گرم موسم میں بازاروں میں آپ کو جگہ جگہ تھادل کے ٹھیے اور ٹھیلے نظر آئیں گے۔ میرے بچپن کی یاد بازار میں ایک چوبی تخت پر ایک بہت بڑے اسٹینلیس اسٹیل کے بھگونے نما ٹب میں بھرا ہوا ھلکا سا سبزی مائل دودھیا رنگ کا مشروب جس میں برف کی آدھی سِل ڈوبی ہوتی تھی۔بھگونے کے اوپر ایک لکڑی کا چوڑا تختہ جس پر سرخ کپڑا منڈھا ہوتا تھا اور اس پر قطار در قطار مشروب سے بھرے گلاس دھرے ہوتے تھے۔ بھگونے کے پیچھے ایک چھوٹے سے پیڑھی نما اسٹول پر ایک تنومند شخص سیاہ شلوار اور سفید کرتا پہنے سر پر اکثر رلی جیسی ٹوپی یا سندھی شیشوں والی ٹوپی پہنے بڑی چابکدستی سے تھادل کو ایک بڑے ڈونگے کی مدد سے بھگونے سے نکال کر قدرے بلندی سے اس کو واپس بھگونے میں دھار ڈالتا جس سے بھگونے میں تھادل کی سطح پر جھاگ بن جاتے۔ وہ بڑی پھرتی سے خالی گلاسوں کو مشروب سے بھرتا جاتا۔ اس کے برابر میں ایک دوسرا قدرے گہرے سانولے رنگ کا دبلا پتلا سیاہ لباس میں ملبوس بندہ ایک کونڈی میں موٹے سے ڈنڈے سے تھادل کے اجزا کو رگڑ رہا ہوتا تھا۔ یہ کونڈی والا مرکب ہم کو بالکل ویسا لگتا جیسا کہ ہماری والدہ کبھی کوفتے بنانے کے لئے خشخاش اور بادام پانی میں پیسا کرتی تھیں۔ تھادل گھوٹنے کے ڈنڈے پر رنگین دھاگے پھندنے اور گھنگرو بندھے ہوتے تھے جو ڈنڈے کی تیز حرکت پر چھنن چھنن بجتے تھے۔ یہ ڈنڈا کونڈی میں تھادل گھوٹنے والا بڑے مست انداز میں ایک خاص ردھم کے ساتھ یہ کام کرتا تھا۔ ہم نے بچپن میں کبھی یہ مشروب نہیں پیا کیونکہ ہماری والدہ کا کہنا تھا کہ یہ اس میں کچھ مقدار میں بھنگ بھی ملاتے ہیں۔ سخت گرمیوں میں اس تھادل والے کے گرد لوگوں کا ایک جھمگٹا لگا ہوتا تھا۔ گھنگروں کی چھنک، لوگوں کا شور اور تھادل والے کی بار بار صدا
\nتھدو تھار ، دل بہار، تھادل منھنجو منٹھار
\nسندھ کا روایتی ٹھنڈا مشروب تھادل ہے.
\nتھادل قدرتی اور خالص اجزاء سے بنا ہوا انتہائی ٹھنڈا اور مقوی القلب ہے. سندھ میں موسم گرما میں چھوٹے بڑے شہروں میں جگہ جگہ تھادل کے چھوٹے بڑے اسٹال لگے ہوئے نظر آتے ہیں، صاحب ثروت کے ساتھ مزدور طبقہ کام کاج کی تھکاوٹ اور گرمی کو دور بھگانے کے لیے تھادل کا استعمال کرتے ہیں.
\nبڑی اور چھوٹی شاہراہوں پر لگے ہوئے ان اسٹالوں پر مسافر بسوں کا رکنا اور مسافروں کا گرمی دور بھگانے کے لیے تھادل پینا ایک منفرد منظر ہے. سب سے منفرد اور عجیب بات ان اسٹالوں کی، چاہے کوئی تھادل پیے یا نہ پیے بلا تخصیص سب مسافروں کو مفت ٹھنڈا پانی پیش کرنا ہے.چناں چہ بڑی شاہراہوں پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان دکانوں کے ملازمین ہر گزرتی گاڑی کو ٹھنڈا پانی پی کر جانے کا اشارہ ضرور کرتے ہیں.
\nتھادل کے اجزاء میں
\nخشخاش
\nبادام
\nچہار مغز
\nسونف
\nکالی مرچ
\nچھوٹی الائچی
\nگلاب کی پتیاں
\nاور چینی
\nشامل ہوتے، ان تمام اجزاء کو پیسنے کے بعد حسب ضرورت پانی ملا کر چھان لیا جاتا ہے، فاضل مواد کو نکال کر شربت ٹھنڈا کرکے مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے.تھادل کی تاثیر چوں کہ انتہائی ٹھنڈی ہوتی ہے لہٰذا اس کا مسلسل استعمال جوڑوں کے درد میں مبتلا کر سکتا ہے.
\nسندھ میں بیلاڑو شاخ کا تھادل انتہائی مشہور ہے. عجیب بات یہ ہے کہ بیلاڑو شاخ کی اس مشہور دکان کی سندھ بھر میں صرف دو برانچیں ہیں. ایک بیلاڑو شاخ پر، دوسری میرپورخاص میں.
\nنواب شاھ کے ایک مشہور دوا خانے کی طرف سے یہ مشروب معاذ تھادل کے نام سے پیکنگ کی صورت میں مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے. آپ بھی خریدیں اور جی بھر کے ٹھنڈا ٹھنڈا پئیں.
\n:
\nاس میں کوئ شک نہیں کہ معاذ تھادل غیر سندھیوں کے لئے تھادل ہے لیکن کیونکہ میں اندرون سندھ رہ چکا ہوں اور میں نے سڑکوں بازاروں پر اصلی تھادل مٹی کی کونڈی میں گھنگرو بندھے ڈنڈے سے گھٹتا دیکھا ہے – مٹی کے کونڈے اور ڈنڈے سے بنائی جانے والی تھادل میں زیرا ، الائچی ، کالی مرچ ، خشخاش ، بادام ، گلاب کا پھول و دیگر ٹھنڈک پہنچانے والی اشیاء ملائی جاتی ہیں۔ اس لئے میں بھی معاذ تھادل کو اصل ٹھادل کی گھٹیا نقل ہی سمجھتا ہوں-
\nہم نے بچپن میں کبھی بازار کا تھادل نہیں پیا کیونکہ ہم کو یہ بتایا گیا تھا کہ اس میں بھنگ بھی شامل کی جاتی ہے-سردائی اور تھادل کے اجزاء قریب قریب ایک ہی ہیں۔ سٹالز کا جو نقشہ بیان کیا گیا ہے وہ بھی پنجاب میں سردائی کے سٹالز سے مماثلت رکھتا ہے۔ یہاں بھی شاہراہوں کے اطراف میں بڑی کنوپیاں لگا، انھیں رنگ برنگی جھالروں سے آویزاں کر کے دائیں بائیں رنگین جھنڈوں سے آرائش کی جاتی ہے۔ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں، بینچوں کے علاوہ چارپائیاں بچھائی جاتی ہیں۔ پانی کا چھڑکاؤ، شاہراہوں پر چلتی ہوا میں لہراتے رنگین جھنڈے اور اور جھالروں سے آویزاں کنوپیاں۔۔۔۔ لو میں سفر کرتے مسافروں کے لیے وہی منظر پیش کرتے ہیں جو صحرا نوردوں کے لیے نخلستان۔
\nکراچی میں بھی کچھ سرائیکی ٹھیلوں پر سردائ یا تھادل فروخت کرتے ہیں- اب کونڈی میں ڈنڈے سے رگڑے جانے والے آمیزے میں تو جانے کیا کیا شامل کرتے ہیں لیکن ان کا ٹھیلا چاروں طرف سے شیشے کی برنیوں سے گھرا ہوتا ہے جن میں سونف، بادام، الائچی، خشخخاش، چہار مغز، زیرہ، کالی مرچ، سفید مرچ، گلاب کی پتیاں ، مصری، اور نہ جانے کیا کیا دھرا ہوتا ہے—-
\nگرمی کا دشمن ”شربت تھادل ” گھر پر بنائیے
\nاجزاء :-
\nگری بادام 200 گرام۔ چہار مغز . 100 گرام. الائچی سبز. 40 گرام. سونف 80 گرام. گل سرخ.40 گرام. خشخاش.40 گرام. زیرہ سفید 10 گرام. چینی5 کلو. پانی4 کلو.( کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ۔ آپشنل)
\nترکیب تیاری:
\nبادام گری کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھلکا اتار دیں اسی طرح سونف، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی اور زیرہ کو ایک ایک کپ پانی میں رات بھر کیلئے بھگو کر رکھیں۔
\nگلاب کی پتیاں دھو کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں
\nتھادل بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک برتن میں 4 لیٹر پانی اور چینی کو پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، ساتھ ساتھ اس میں بننے والا جھاگ چھلنی سے اتارتے جائیں ۔اب بادام ، چہار مغز، خشخاش کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر بلینڈر کریں ،اس کو کپڑے کی مدد سے چھان کراس کا پانی شیرے میں ڈال دیں۔ سبز الائچی۔زیرہ سفید۔سونف اور گلاب کی پتیوں کا جوشاندہ آدھا لیٹر پانی میں بنا کر چھان لیں۔ یہ پانی بھی شیرے میں شامل کریں۔
\nمزید 10 منٹ تک شیرے کو پکا کرچولہے سے اتارلیں ، نیم گرم ہونے پہ ست لوبان یعنی بینزوئک ایسڈ 4 گرام ڈالیں اس کو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں ڈال لیں
\nلیجئے تھادل تیار ہوگیا۔
\nاب آپ اس کو روح افزا کیطرح استعمال کر سکتے ہیں۔ چار ٹیبل اسپون شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں برف کے ساتھ گھول کر استعمال کریں ۔ ٹھنڈک کے ساتھ جسم اور دماغ کی خشکی دور کرتا ہے، طبیعت کو خوشگوار اور ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ بچوں کو دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں۔ اس ترکیب سے آپ کئی بوتلیں تیار کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔
\nفوائد :-
\nنہایت ہی مقوی قلب. مفرح. مقوی دماغ شربت بنے گا ایک بار استعمال کریں گے تو دیوانے ہو جاہیں گے اس شربت کے. طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین تحفہ حاضر کر دیا ہے.
\nتھادل کی ترکیب بشکریہ: حکیمی جڑی بوٹیاں
\nShare
